قوم میں بیداری آگئی اور فارن ایجنٹ پہچان گئی،مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم میں بیداری آگئی اور فارن ایجنٹ کو پہچان گئی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دوجھنڈے لگاکر تقریر کرنا رہ گیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے، عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کردی جس کے باعث مایوسی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ “فارن ایجنٹ” عمران خان نے آج اپنے تمام جرائم تسلیم کر لئے، تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پورا اعتراف کرلیا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے، جلد ڈیکلیریشن تیار کرکے سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہ منی لانڈرنگ اورفیک اکاؤنٹس کا معاملہ ہے، کابینہ نے ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس پرکارروائی کی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1H62syx

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former New York City mayor Rudy Giuliani recovering from pneumonia and 'now breathing on his own'

The ex-New York mayor 'remains in critical but stable condition', according to his spokesman. from BBC News https://ift.tt/BUbmFcw