تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور اسد عمر نے عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان رابطے کی خبر کی تردید کردی۔
ٹوئٹر بیان میں شیریں مزاری نے کہا اس بات میں صداقت نہیں کہ عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ہوا ہے۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا جیسے ہر ہفتے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں اسی طرح عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان رابطے کی کہانی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان رابطہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سائیڈ روم میں تنہا لے جا کر امریکی سفیر اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان بات کرائی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خیالات کو امریکی حکومت کا مؤقف نہیں بننا چاہیے تھا۔ پاکستان کے عوام نے اسی لیے امریکا کے خلاف شدید ردعمل دیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ مجھے ذمہ داری سنبھالے دو ماہ کا عرصہ ہوا ہے، آپ کی بات سے اپنی حکومت کو آگاہ کروں گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0kLEgtx
No comments:
Post a Comment