اسلام آباد انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈزون کو سیل کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے ہیں جبکہ پولیس،ایف سی اور رینجرز کے 2ہزار جوان تعینات ہوں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مظاہرین کوریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ریڈ زون داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کو الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں، ہم پُرامن اور قانون میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہوگا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے میں حقائق کی غلطیاں ہیں، کل پٹیشن فائنلز ہوجائیں گی جبکہ توہین عدالت کی پٹیشن بھی تیارکی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ریڈ زون میں احتجاج کی صورت میں سخت کارروائی کی تنبیہ دی تھی جبکہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر صرف تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی احتجاج کرے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2bxEWNo
No comments:
Post a Comment