عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی طرف جانے والے راستے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

پولیس نے خار دار تار لگا کر راستہ بند کرکے غیر متعلقہ افراد کو بنی گالہ جانے پر روک دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بنی گالہ کے علاقے میں عمران خان چوک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سرکاری مدعیت میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے تقریر میں پولیس افسران اور جج کو دھمکیاں دیں اور ڈرایا، عمران خان کی تقریر کا مقصد عدلیہ اوراعلیٰ حکام کادہشت زدہ کرنا تھا۔

متن کے مطابق دھمکیوں کا مقصد یہ تھا کہ عدلیہ اور حکام اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کریں، تقریر سے پولیس حکام عدلیہ اورعوام میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے، تقریر سے عوام میں بے چینی،بد امنی ، دہشت پھیلی اور امن تباہ ہوا.



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xlMAdPG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...