فیصل آباد میں بیوی نے تیسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کردیا

فیصل آباد میں دوسری بیوی نے خاوند کو تیسری شادی سے روکنے کیلئے قتل کردیا، واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔ پولیس نے 3 ماہ بعد اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

تیسری شادی کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں دوسری بیوی کو مبینہ طور پر شوہر کی تیسری شادی کی خواہش کا علم ہوا تو اس نے بھانجے کے ساتھ مل کر اسے قتل کر ڈالا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر تنگ کرتا تھا، خرچہ نہیں دیتا تھا، اب تیسری شادی کرنے کیلئے لڑکی کو راضی کر رکھا تھا۔

فیصل آباد پولیس نے تین ماہ پرانے قتل کے اندھے کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی اختر وینس نے بتایا کہ نوجوان کا قتل گولی مار کر کیا گیا مگر کسی نے بھی گولی کی آواز نہیں سنی، شک ہونے پر برتنوں کا ٹیسٹ کروایا تو اس میں بے ہوشی کی ادویات پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے دوسری بیوی سے بھی دو بچے ہیں جبکہ پہلی بیوی کو وہ طلاق دے چکا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9Y31HtI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...