اسلام آباد پولیس نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کے گھر چھاپے کی تردید کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے کیخلاف غلط پروپیگنڈا افسوسناک ہے، یہ پروپیگنڈا چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کاحصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنما کہاں رہتا ہے، اسد عمر کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسدعمر کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں؟ دیکھتے ہیں ان کا کیا ارادہ ہے۔
دوسری جانب اسد عمر کے گھر مبینہ پولیس چھاپے پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کسی ایڈوینچر کی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی بھی تجربے کی اجازت نہیں دیں گے۔
راجا اظہر کا کہنا تھا کہ پولیس کا اس طرح کسی کے گھروں پر جانا ہرگز مناسب نہیں ہے، پولیس اپنے قانونی دائرے کو عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/i8Pgdvs
No comments:
Post a Comment