ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول موجود ہے۔

اسلام آباد میں ترک سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دورےکےدوران ترکی کےتاجروں سےملاقاتیں کامیاب رہیں۔

ترک وفد نے پاکستان میں پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد پاکستان ترکی مشترکہ تجارت کاحجم مزید بڑھ جائے گا۔

اس سے قبل سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی مدد اور بحالی کے طریقہ کار میں شفافیت یقینی بنائے گی، آخری سیلاب متاثرہ کو اس کا حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری مالی مدد این ڈی ایم اے کی نگرانی میں ڈیجیٹل طریقہ کار سے فراہم کی جائے۔

اجلاس کو مشترکہ سروے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سروے میں سیلاب کے دوران جان بحق افراد، زخمیوں، تباہ شدہ گھروں، دکانوں، فصلوں اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائےگا جس سے بحالی کے کاموں میں شفافیت، بہتری اور تیزی یقینی بنائی جا سکے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9bR3Ls2

No comments:

Post a Comment

Main Post

Zelensky says he hopes to end Ukraine war 'this year'

The Ukrainian president was speaking at a summit to mark the third anniversary of Russia's full-scale invasion. from BBC News https://...