چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکمران اتحاد سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہرکردی۔
ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا جائے ہم ہر چیز پر بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر یہ الیکشن کی تاریخ دیتے ہیں تو آصف زرداری نہیں چاہے گا کہ سندھ اسمبلی ختم ہوجائے کیونکہ انہیں پتہ ہے دوبارہ انتخابات میں وہ نہیں آسکتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بڑی دیر اچکن پہنی ہے اس سے چمٹا ہے مگر عوام میں یہ نیچے گرتے جارہے ہیں۔ یہ الیکشن کرانے سے یہ ڈر رہے ہیں، انتخابات اسی طرح کا نظام چلتا رہا معیشت مستحکم نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد خوفزدہ حکومت انہیں ٹیکنیکلی ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم عدالتوں میں توشہ خانہ ریفرنس اورفارن فنڈنگ سے کچھ نہیں نکلے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/l5Fuf9k
No comments:
Post a Comment