اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے ہرادیا۔
دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں روہت شرما نے 21 جب کہ کے ایل راہول نے 36 بنائے۔
ویرات کوہلی (Virat Kohli) 59 جب کہ سوریا کمار یادیو (Suryakumar Yadav) نے 66 رنز بنائے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے محمد غضنفر اور ایوش شکلا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہانگ کانگ کی بیٹنگ
جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 152 رنز ہی بناسکی۔
بابر حیات 41 ، کنچت شاہ 30 اور ذیشان علی 26 بناکر نمایاں رہے۔
سوریا کمار یادیو کو ان کی طوفانی اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/v0qm5YT
No comments:
Post a Comment