وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی، 3 مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 3 سیاسی مشیروں کا تقرر کردیا، عمر سرفراز چیمہ وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر ہوں گے، محمد ایاز خان نیازی اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی سیاسی مشیر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 4 معاون خصوصی بھی مقرر کرلئے، جن میں لیہ سے ایم پی اے سید لیاقت علی گیلانی، چنیوٹ سے تیمور علی لالی، بہاولپور سے محمد افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/chzUDAa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Trump's comments on a united Ireland may have targeted audience across the Atlantic

Nobody could have predicted that today's main global headline would be Trump's desire to see a unified Ireland. from BBC News http...