شدید بارشیں: سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان

مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رین ایمرجنسی کے باعث بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تناظر میں کیا گیا۔

جامعات میں بھی تعطیل کا اعلان

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی تمام جامعات میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے امتحانات ملتوی

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی اور سندھ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد جامعہ کراچی کے تحت 24 اور 25 اگست کو ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انٹر امتحانات ملتوی

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کل و پرسوں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ڈی سی حیدر آباد کا نوٹیفکیشن

ڈی سی حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو سرکاری و نجی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید جانیے: میرپورخاص: بارشوں کے پیش نظرتعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

حیدرآباد میں گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور اطراف کے دیہی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں آمد و رفت بھی مشکل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے 24 سے 26 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Kx0O9jl

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...