عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہباز گل

چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ شیاطین آج کے دن بھی کسی نہ کسی جگہ پر سائیڈ پر ہوتے ہیں، کچھ لوگ آج بھی کہیں نکلے ہیں جو ہمیں بھی چھٹی نہیں کرنے دیتے۔

شہباز گل نے کہا کہ احسن اقبال ہر چیز کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کرتے ہیں، گزشتہ روز ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو عمران خان کی تربیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احسن اقبال بتائیں کہ ان کی پارٹی کے لوگوں نے 1988ء میں نازیبا تصاویر ہوائی جہازوں سے پھنکوائی تھیں، ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کا قتل عام ہوا، گلو بٹ نے گاڑیاں توڑی تھیں، کیا یہ اس سب کی تربیت عمران خان نے کی تھی۔

شہباز گل نے کہا کہ احسن اقبال غریب کو چائے پینا چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں لیکن خود امپورٹڈ کافی پی رہے ہیں اور پھر بے عزتی بھی کروا رہے ہیں، وہ خود اپنا کوئی اور نام رکھ لیں ہم چور کی جگہ انہیں اس سے پکار لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان 12 جولائی کو بھکر،13 کو 18 ہزاری اور 14 کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کریں گے،عمران خان کو آئندہ اگلے الیکشن میں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2wks5m7

No comments:

Post a Comment

Main Post

'I got death threats when men thought I put feminist gesture in video game'

Young male gamers thought it resembled a gesture used by a radical feminist community to poke fun at the size of men’s penises. from BBC N...