وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی اپنی جگہ قائم ہے، جنہوں نے آئین توڑا انہیں قیمت ادا کرنی چاہئے۔
سماء کے پروگرام میرے سوال میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ آئین کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، وہ حقیقت ہے، اس کی روشنی میں آرٹیکل 6 کی کارروائی اپنی جگہ قائم ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔
آئین کی خلاف ورزی پر آئین کے مطابق فیصلہ کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، جس پر بحث ہوسکتی ہے، جس طرح آئین کی پامالی ہوئی ہے، ان لوگوں کو کوئی تو قیمت ادا کرنی چاہئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EUCecGK
No comments:
Post a Comment