وزیراعظم کا ایئرپورٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا نوٹس، حکمنامہ معطل

وزیراعظم نے ایئرپورٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ایف ای ڈی کی وصولی کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ غیر قانونی ایف ای ڈی کا حکمنامہ فوری معطل کیا جائے، ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے اور کیوں ہوئی، تحقیقات کی جائیں۔

شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو حکم دیا کہ جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو بھی ہدایات دیں کہ جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے، انہیں رقوم واپس کی جائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dZbFVBv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Russia says it helped to repel Niger attempted coup

Soldiers tried to attack a key military base early on Saturday morning, authorities say, but were thwarted. from BBC News https://ift.tt/G...