قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، فضل الرحمان اور نواز شریف کا اتفاق

مولانا فضل الرحمان نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ کے حوالے تفصيلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا، سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیلئے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

مزید جانیے: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی

فضل الرحمان اور نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vDRxF8h

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...