پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

وفاقی حکومت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ماتحت عدالت کا عمران خان کی بریت کا حکم غیر قانونی اور کسی قانونی جواز کے بغیر ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کو بھی مدنظر نہیں رکھا، عدالت نے جلد بازی میں حکم دیا، ماتحت عدالت کا حکم قانون کی نظر میں پائیدار نہیں ہے۔

کیس کا پس منظر

2014 کے دھرنوں کے دوران مظاہرین نے پی ٹی وی کی عمارت اور قومی اسمبلی پر حملہ کیا تھا۔ مقدمے میں عمران خان اور طاہر القادری سمیت تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت کے دوران عمران خان کی بریت کی درخواست پر وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ سیاسی طور پر بنایا گیا مقدمہ ہے، اس لئے اگر عمران خان کو بری کر دیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 عمران خان کو کیس سے بری کردیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/T8eJnpb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Indian show renews interest in 1970s dance style from America's gay clubs

Waack Girls tells the story of six women who discover themselves as they learn the dance form waacking. from BBC News https://ift.tt/0hN7H...