بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو غداری کے بیانیے پر ہدایات

غداری کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپی اصل سازش بے نقاب ہوگئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد سے کی جانیوالی مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی۔

سماء ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی سوشل ميڈيا ہيڈ ارسلان خالد سے مبينہ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں بشریٰ بی بی سوشل میڈیا ٹیم کو ڈکٹیشن دے رہی ہیں۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں بشریٰ بی بی کہتی ہوئی سنی جاسکتی ہیں کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب ور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔

بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ ميرے اور فرح کے بارے ميں انہوں نے بہت گند پھیلانا ہے، اس کو بھی آپ نے لنک کرنا ہے کہ يہ غداری کون کر رہا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ يہ پکڑنا چاہ رہے کہ خان صاحب (عمران خان) ہر چيز سے کيسے نکل رہے ہيں، يہ صرف آپ کو بتارہی ہوں کسی کو بتانا نہيں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مؤقف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس معاملے پر سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غداری کے بیانیے کی حقیقت سامنے آگئی، پی ٹی آئی نے کرپشن چھپانے کیلئے غداری کا بیانیہ گھڑا، کہا جاتا تھا بشریٰ بی بی کا سیاست سے لینا دینا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اگر اس آڈیو کو چیلنج نہیں کرتی تو اسے سچ تسلیم کیا جائے گا، اگر آڈیو کو چیلنج کیا گیا اور پھر بھی وہ سچ ثابت ہوئی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟، حکومت کے پاس آڈیو کا فارنزک کرانے کا اختیار موجود ہے، فارنزک کرایا جاسکتا ہے تاکہ پتہ چلے آڈیو جعلی تو نہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hv4E08L

No comments:

Post a Comment

Main Post

The Indian activist who went on a hunger strike to save his cold desert home

Climate activist Sonam Wangchuk, who ended a 16-day-long hunger strike this week, says his fight is not over. from BBC News https://ift.tt...