پنجاب ميں عوام نے ن لیگ کے امیدواروں کو مسترد کردیا، خورشيد شاہ

وفاقی وزير خورشيد شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فتح عمران خان کے بیانیے کی نہیں ہوئی بلکہ عوام نے ن لیگ کے امیدواروں کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزير خورشيد شاہ نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فتح عمران خان کے بیانیے کی نہیں ہوئی بلکہ مسلم لیگ نے تحریک انصاف کو جتوايا ہے۔

خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ جن اداروں نے نیوٹرل الیکشن کرایا اُنہیں کریڈٹ جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے شدید تنقید کے باوجود شفاف اور غیرجانبدانہ الیکشن کرایا ۔

وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ کہ اتحاديوں کو پنجاب ميں پی ٹی آئی اور وفاق ميں اتحادی حکومت ہونے سے کوئی مسئلہ نہيں، دونوں کو اپنا وقت پورا کرنے ديا جانا چاہئے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے ساتھ غير مشروط طور پر مل کر چلنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ مزید کہا کہ عمران خان ايک دن مل کر چلنے پر راضی جبکہ دوسرے دن انکاری ہوتے ہيں۔ شرائط کے ساتھ نہيں، غير مشروط طور پر مل کر بيٹھنا چاہئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CmZY7QT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...