وزیراعظم شہبازشریف کا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

چوہدری نثارنے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔ کیپٹن نعمان عیدالاضحیٰ سے قبل چک بیلی روڈپرٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم قیام کے دوران ن لیگ کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ کل وفاقی وزراء کو بھی لاہور طلب کرلیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6KgRQSX

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX