اسلام آباد: پنڈوڑیاں سے 6 روز قبل لاپتہ بچی کی لاش مل گئی

اسلام آباد کے علاقے پنڈوڑیاں سے 6 روز قبل لاپتہ ہونے والی ا8 سالہ بچی کی لاش نالہ کورنگ سے برآمد ہوگئی۔

جویریہ 29 جون کو گھر سے اچانک لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی خبر سن کر باپ چارسدہ سے فوراً واپس آیا اور تھانہ کھنہ میں ایف آئی آر درج کرائی۔

اہل خانہ بچی کی تلاش کے لیے جگہ جگہ کی خاک چھانتے رہے کہ 6 روز بعد کورنگ نالے سے لاش ملی۔ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

معصوم پھول کو کچلنے والا کون تھا؟؟ تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس قتل سے پہلے ممکنہ زیادتی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kO4B2zL

No comments:

Post a Comment

Main Post

US forces seize a sixth Venezuela-linked oil tanker in Caribbean Sea

The tanker, Veronica, was seized in a predawn operation "without incident", the US military's Southern Command says. from BB...