ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق حسن نواز نامی ملزم اسلام آباد سے جبکہ دیگر 3 ملزمان ملتان سے پکڑے گئے۔
اسلام آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم حسن نواز سے بڑی تعداد میں چائلڈ پورنوگرافک مواد، سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس برآمد کیے گئے۔
حسن نوازانٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر مکروہ دھندہ کرنے والے گروہوں سے وابستہ تھا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس بھی تیار کی گئیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کارروائی میں فہد نور، حمزہ نعیم اور سلیم فیاض نامی ملزمان دھر لیے گئے، ملزمان سے متنازعہ مواد، بچوں کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمدکی گئیں ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GZtHv5c
No comments:
Post a Comment