عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں، 20 اگست سے پہلے اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
سماء کے پروگرام میرے سوال میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہمیں سیاست کے بجائے ریاست کو بچانا چاہئے۔ 15 جولائی سے 20 اگست بہت اہم ہیں۔
شیخ رشید نے کہا سب کو مل بیٹھ جانا چاہئے اور سیاست کو بالائے طاق رکھ کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئے اس میں ملک اور قوم کا فائدہ ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان حامد خان نے کہا فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کی صوابدید ہے، میری نظر میں لارجر بینچ بننا چاہئے، معقول بات یہ ہے کہ پانچ ججز کا بینچ بنائیں جس میں وہی ججز ہوں جنہوں نے آرٹیکل 63 پر پہلا فیصہ دیا، یہ بینچ اپنے پچھلے فیصلے پر نظرثانی بھی کرسکتا ہے اور اسکی تشریح بھی کرسکتا ہے۔
حامد خان نے کہا ووٹ دینے کا فیصلہ پاریمانی پارٹی کرتی ہے، جب کوئی پارلیمانی پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ ڈال دیتا ہے تو پھر معاملہ پارٹی سربراہ کے پاس جاتا ہے اس سے پہلے پارٹی سربراہ مداخلت نہیں کرسکتا۔
حامد خان نے کہا سیاسی جماعتیں عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں، یہ نامناسب بات ہے کہ فیصلہ حق میں آتا ہے تو خوش ہوتے ہیں اور خلاف آئے تو تنقید شروع کردی جاتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SEeQ4YL
No comments:
Post a Comment