کوئٹہ، لسبیلہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، لسبیلہ اور باقی رہ جانے والے دیگر علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق مذکورہ علاقوں میں الیکشن 28 اگست کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس 6 جولائی کو ہوگا، 14 سے 18 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع ہونگے۔

مزید جانیے: بلوچستان بلدیاتی انتخابات: غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 19 جولائی کو نامزد امیدواروں کے نام آویزاں کئے جایئں گے، 23 جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 28 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 2 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائی جائیں گی، 3 اگست تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ 4 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے 5 اگست کو حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4ASPhfq

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH