بابر غوری کی وطن واپسی، فورسز کا نئے مقدمات قائم کرنیکا فیصلہ

ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جلد وطن واپسی متوقع ہے، عدالت نے آج ان کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظوری کی تھی جبکہ سیکیورٹی اداروں نے ان کیخلاف نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کی آج مقامی عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی، جس کے بعد انہوں نے جلد وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بابر غوری کے کراچی پہنچنے پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے، سیکیورٹی اداروں نے سابق وفاقی وزیر کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف سیکيورٹی اداروں نے صولت مرزا کے بيان کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بابر غوری کیخلاف اہم ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شاہد حامد کے قتل کی ہدایت بابر غوری نے دی تھی۔

ذرائع سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بدامنی میں ملوث عناصر کو نہيں چھوڑا جائے گا۔ بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری طویل عرصہ سے امریکا میں مقیم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xs4JFKR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH