کرکٹرز کے نئے سينٹرل کنٹریکٹس کے طریقۂ کار اور معاوضے میں اضافے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافی ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زيرصدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے طریقۂ کار اور معاوضے میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ممبران نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ طوبیٰ حسن کی تعریف کی۔ بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔

پی سی بی کے نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافی ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے، اضافی ایونٹس میں پاکستان جونئیر لیگ اور سیریز شامل ہیں۔

بورڈ آف گورنرز نے کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے طریقۂ کار اور معاوضے میں اضافے کی بھی منظوری دیدی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منظور شدہ بجٹ، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس، پاکستان جونئیر لیگ سمیت دیگر فیصلوں پر رمیز راجہ جمعہ کو بریفنگ دیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4oRGeju

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH