اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پانے کے بعد جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
انتظامیہ نے تحریک انصاف کو2 جولائی کے جلسہ کیلئے صرف ایک روز کا این اوسی جاری کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کو دھرنااور ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واض رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 جون کو اپنے ویڈیو پیغام میں 2 جولائی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان اسلام آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XJAlGny
No comments:
Post a Comment