وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِصدارت ن ليگی رہنماوں کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اورحلف کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے ممکنہ فیصلے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کی تازہ نمبر گیم پر بھی غور کیا گیا جبکہ آئینی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو قائد ایوان کے دوبارہ انتخاب کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومتی اتحاد کےاراکین کوفوری لاہورپہنچنے کی ہدایت کی جبکہ حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ ہنگامی اجلاس آج طلب کرليا ہے۔

خیال رہے کہ لاہورہائيکورٹ ميں وزيراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکے حلف کيخلاف تحريک انصاف کی اپيلوں پر سماعت کے دوران آج عدالت نے پی ٹی آئی کے وکيل سے استفسار کيا کہ اگر اجلاس کو 16 اپريل کی تاريخ پر واپس لے جائيں اور پولنگ دوبارہ ہوتو بحران سے کيسے بچا جا سکتا ہے۔ فل بينچ نے باور کرایا جو بھی ہوگا میرٹ پر ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0rkiWLG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...