سوات میں امن و امان کے امور ایف سی کے حوالے کردیے گئے

پاک فوج نے اپنا ڈویژن ہیڈکوارٹرز سوات سے الگ کرلیا، کانجوں چھاؤنی سوات میں پُروقار الوداعی تقریب میں پاک فوج نے انتظامی اور امن وامان کے امور ایف سی خیبرپختونخوا کے حوالے کردیئے۔

کانجو کنٹونمنٹ سوات میں ہونیوالی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سینئر سول و فوجی حکام، عمائدین و دیگرحکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کانجو چھاؤنی سوات کی تشکیل پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ہی علاقے میں دیرپا امن ممکن ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز نے 15 سال خدمات انجام دیں اور علاقے میں امن کی بحالی بڑی قربانیوں کے بعد ممکن ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے علاقے کے امور صوبائی حکومت کو 2018ء ہی میں منتقل کردیئے تھے لیکن سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے اب تک وہاں موجود رہی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fZnBaWP

No comments:

Post a Comment

Main Post

Liam Payne fans hold vigils around the world

Thousands of the One Direction star's followers have gathered globally in memory of the singer who died last week. from BBC News https...