عمران خان کا اتوار کو پشاور سے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کرلیا، وہ پشاور سے کل وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی کل بنی گالا میں طلب کرلیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کے باعث کشیدہ صورتحال کے بعد اسلام آباد سے واپس پشاور چلے گئے تھے، جہاں وہ اب تک مقیم تھے۔

وفاقی حکومت پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، رانا ثناء اللہ اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے غور کیا جائے گا اور اتفاق رائے کی صورت میں سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتہ کو سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو چیلنج دیا تھا کہ اگر انہیں اقتدار کا اتنا ہی شوق ہے تو اسلام آباد میں آکر لڑیں۔

حکومتی ارکان کے بیانات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کرلیا، وہ کل (اتوار کو) پشاور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی عمران خان کی اسلام آباد واپسی کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں طلب کرلیا گیا، جس میں ممکنہ لانگ مارچ، بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ex4LmfI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Farmers seen fleeing Nebraska wildfire during harvest

Video shows tractors being overwhelmed by tall plumes of smoke as firefighters battled the blaze. from BBC News https://ift.tt/7hzLEgx