کراچی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

بدھ کو چیس ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ پر 4 دن کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹل اسٹور سینٹرل جیل کے سامنے واقع ہے۔

ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کا واقعہ بدھ کی صبح 11:30 بجے پیش آیا، ہفتہ کی دوپہر 2 بجے آگ پر بالآخر قابو پالیا گیا۔

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر مبین احمد نے تصدیق کی کہ متاثرہ جگہ پر آگ بجھانے کا آپریشن آج (ہفتہ) دوپہر 2 بجے مکمل کرلیا گیا، کولنگ کا عمل ہفتہ کی صبح 5 بجے شروع کیا گیا تھا۔

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر کو اس پورے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مبین احمد نے مزید کہا کہ فائر آپریشن تقریباً 75 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں کے ایم سی کے 15 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کیلئے استعمال کئے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے 3 فائر ٹینڈر اب بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میں آگ لگنے کی جگہ پر موجود ہیں۔

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مرحلہ وار 15 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور 2 باؤزر کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گودام کے اندر اب بھی خوردنی تیل اور گھی کی بھاری مقدار موجود ہے، اس صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی حکام نے آگ کی جگہ پر 3 فائر ٹینڈرز کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں پاکستان نیوی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان رینجرز کے 2، 2 فائر ٹینڈرز نے بھی حصہ لیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہائیڈرینٹ سیل کے فوکل پرسن شہباز بشیر نے بتایا کہ آگ لگنے کی جگہ پر کراچی کے 4 ہائیڈرنٹس سے ٹینکر کے ذریعے کل 10 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا گیا اور نیپا، صفورا، فیوچر کالونی (لانڈھی) اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے پانی کے ٹینکر جائے وقوعہ پر بھیجے گئے۔

چیز انتظامیہ کا مؤقف

جیل چورنگی کے قریب چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی کے واقع پر چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر ہم شدید غم اور رنج کی کیفیت میں ہیں، ہمارا اربوں روپے کا سامان اور پراپرٹی جل کر خاکستر ہو گیا ہے لیکن ہمارا میڈیا ٹراٸل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں شہید ہونیوالے شخص کے اہلخانہ اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں، ہمیں اس کی کوٸی قیمت چکانی پڑے چکاٸیں گے۔

ترجمان نے درخواست کی کہ براٸے مہربانی ہمارا میڈیا ٹراٸل نہ کیا جاٸے اور اس سانحے کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کیا جائے، چیز اسٹور میں رونما ہونے والا واقعہ ایک حادثہ ہے، اس حادثے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

چیز انتظامیہ نے اعلیٰ عدلیہ، صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس حادثے کے حوالے سے ہمیں بھی صفائی کا موقع فراہم کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/H7KuFUr

No comments:

Post a Comment

Main Post

Farmers seen fleeing Nebraska wildfire during harvest

Video shows tractors being overwhelmed by tall plumes of smoke as firefighters battled the blaze. from BBC News https://ift.tt/7hzLEgx