ملک بھر میں ایک ہی دن عید قربان منائی جائے گی، مسجد قاسم علی خان کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبہ بھر میں کہیں سے بھی ذی الحجہ کے چاند کی شہادت نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا
مفتی شہاب الدین نے سماء کو بتایا کہ ہم نے رابطے کئے، تاہم خیبر پختونخوا سمیت کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی، اس لئے یکم ذی الحجہ بروز جمعہ ہوگی۔
مزید جانیے: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کب ہوگا؟
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پہلے ہی 10 جولائی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کرچکی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/90ygRM1
No comments:
Post a Comment