شفقت محمود تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔

ٹویٹر پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بطور صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ موقع دینے پر پارٹی چیئرمین عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صحت کی وجہ سے مزید عہدہ نہیں رکھ سکتا، صحت بہتر ہوئی تو پارٹی کیلئے کام جاری رکھوں گا۔

شفقت محمود نے نئے آنے والے صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا۔

پی ٹی آئی چند روز میں نئے صدر کا اعلان کرے گی تاہم تب تک کےلیے پنجاب کی اضافی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ میں بہتر پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے شفقت محمود پر پریشر تھا اور لانگ مارچ میں کارکردگی نہ دکھانے والے مزید رہنما بھی زیر عتاب ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xLg8W7G

No comments:

Post a Comment

Main Post

Watch: Backlash against Musk's Grok AI explained

Technology editor Zoe Kleinman explains the row over changes made by X to it's Grok AI image edits, after the UK government called it ...