ڈاکٹرز نے پاکستان جانے کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اسحاق ڈٓار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے، جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچوں گا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا، میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی بھی شامل ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان پہنچوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا، ڈاکٹر نے بھی اجازت دیدی، پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنماء کی اجازت نہیں چاہئے نواز شریف کا حکم کافی ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، وطن واپسی سے پہلے میرے وکلاء عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کیلئے رجوع کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا، وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bQmDfFs

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...