پی ٹی آئی لانگ مارچ: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

دھرنوں میں حائل رکاوٹوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی چوک جانے کے اعلان سے بادی النظر ميں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، عمران خان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کے حالیہ دھرنے میں حائل رکاوٹوں سے متعلق کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس يحییٰ آفريدی نے فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ڈی چوک جانے کا اعلان بادی النظر میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اداروں سے رپورٹ منگوانے کے بجائے عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو نوٹس جاری کیا جائے، کیوں نہ عمران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8hFAlmQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

US seizes fifth oil tanker linked to Venezuela, officials say

The tanker, the Olina, is on multiple countries' sanctions list and is "suspected of carrying embargoed oil", US officials say...