آصف زرداری شہباز شریف کو گھسیٹ رہے ہیں،پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ میں آصف علی زرداری کو گھسیٹوں گا جبکہ اب آصف زرداری نے ہی ان کو ایسی جگہ لا کر کھڑا کر دیا ہے کہ یہ لاوارث ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کو انٹرویو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حالیہ سیاسی بساط پر چوہدری پرویز الہی اب بھی اہم سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے نہ صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے امید وار تھے بلکہ اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی بھی ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کے پاس آج بھی نمبر پورے نہیں اور جس طرح انھوں نے الیکشن کروایا وہ سب نے دیکھا۔

پرویز الٰہیٰ نے مزید کہا کہ ابھی تو حمزہ شہباز نے بجٹ بھی پیش کرنا ہے۔ جس کے لیے انھیں بندے پورے کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ جو ان کے پاس نہیں۔ اس لیے اخلاقی طور پر انھیں چاہیے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، جو پارٹی فیصلہ کرے گی ویسا ہی ہو گا اور ہم آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کر لیں گے۔ ہم کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے اور نہ ہی کوئی کہیں جا رہا ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شجاعت حسین کے چھوٹے بیٹے شافع کو مشیر برائے وزیر اعظم لگانے کی جھوٹی امید دلوائی ہوئی ہے اسی لیے یہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

پرویز الٰہی نے پارٹی صدر شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے چکوال سے میں نے سیٹ نکلوا کر دی جبکہ اب ان کے حلقے والے انھیں ڈھونڈتے ہیں کہ وہ جیتنے کے بعد کہاں گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں تو اسی لیے ہماری پارٹی کے دو بندوں کو لے کر باتیں بناتے ہیں،یہ جو بھی کر لیں ان کی سیاست ہمارے گرد ہی گھومتی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں جانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ کے علاقے کے لوگ اس جماعت کو قبول بھی کریں جبکہ ہمارے حلقوں میں لوگ مسلم لیگ نون کا نام تک سننا پسند نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہمارے لوگوں میں اس جماعت کے لیے کچھ قبولیت نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دس سیٹوں کی پارٹی بلیک میل کرتی ہے جبکہ پاکستان کی سیاست ہماری پارٹی کی سیاست کے گرد ہی گھوم رہی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چیزیں آگے نہیں چل سکتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں کہتی تو ہیں کہ وہ دخل نہ دیں لیکن جب تک وہ سب کو مل کر بٹھائیں گے نہیں تو چیئرمین نیب یا الیکشن کمشنر کیسے اور کون لگائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FGWnjAt

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH