سپريم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس سننا چاہیے،وزیرقانون

وفاقی وزير قانون اعظم نذير تارڑ کا کہنا ہے کہ پرويزمشرف کی صحت کے پيش نظر سپريم کورٹ کو اُن کا کيس جلد مقرر کرکے سننا چاہيے۔

سینیٹر اعظم نذير تارڑ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت اجازت دے تو واپس آسکتے ہيں اگر وہ واپس آئے تو قانون کے مطابق عمل ہوگا۔

وزير قانون کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ نواز شريف کو واپسی کيلئے حفاظتی ضمانت نہ ملے تو انھيں سرينڈر کرنا پڑے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی لوگوں کی حفاظتی ضمانت پر واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گذشتہ کئی برسوں سے دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کو لاحق ایک پیچیدہ بیماری کا علاج جاری ہے۔

حال ہی میں سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے دیے گئے بیانات کے بعد پرویز مشرف کی فیملی کی جانب سے 19 جون کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن واپسی اور اس میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہم اس ابتدائیے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

پرویز مشرف کی صحت کو لاحق خطرات، علاج اور ادویات کی پاکستان میں عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے اہلخانہ کو اہم قانونی چیلنجز پر بھی غور کرنا ہو گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/T7fa8Fq

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...