گستاخانہ بیانات پر احتجاج کی سزا، بھارت میں مسلمانوں کے گھر مسمار

بھارت بھی مسلم دشمنی میں اسرائیل کے نقش قدم پر چل پڑا، مودی حکومت نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر گرانے لگی۔

الہ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے ایک روز بعد بھارتی پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی اوروہاں سرگرم مسلم رہنما جاوید محمد کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری ہیوی مشینری لیکر چڑھ دوڑی، بھارتی پولیس نے جاوید محمد کا گھر مکمل مسمارکردیا، جاوید محمد سمیت 60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

جاوید محمد ویلفیئر پارٹی کے لیڈر ہیں اورانکی بیٹی آفرین فاطمہ کا شمار بھی نمایاں مسلم اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر ہوتا ہے، وہ دہلی کی جواہر لال نہرو کی طلبا سیاست میں کافی سرگرم ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن کالج میں طلبا یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

جاوید محمد کی فیملی کے مطابق پولیس نے انکے گھر کو 10 جون کو ہی گھیرے میں لے لیا تھا اور 11 جون کو انہوں نے گھر مسمار کرنے کا نوٹس دیا اور بتایا کہ یہ گھر ناجائز تعمیر کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارتی حکومت بھی اسرائیل کی طرز پر غیراعلانیہ طور پر یہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے کہ مسلمنوں کی آواز کو دبانے کیلئے انکے گھروں کو مسمار کردیا جائے، رواں سال اپریل میں مدھیہ پردیش میں فسادات کے بعد سزا کے طور پر کئی مسلمانوں کی گھروں اور دکانوں کو مسمار کردیا تھا۔

سہارن پوراور کانپورمیں بھی مسلمانوں کے گھر گرانے کی اطلاعات ہیں، اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد، انکے گھر گرانے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پر #MuslimsUnderAttackinIndia کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روزبھارت بھر میں نوپورشرما اور نوین جندال کے گستاخانہ ریمارکس کے خلاف پرتشدد احتجاج دیکھا گیا تھا، بھارتی پولیس نے نہتے مسلمان مظاہرین پر مختلف شہروں میں بدترین تشدد کیا، رانچھی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، سیکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jbQnvLJ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH