ملک کوآگےليکرجاناہےتومشکل فيصلےکرنے ہوں گے،مفتاح اسماعيل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے معاشی اعداد و شمار سبسڈی کی وجہ سے آؤٹ ہوئے، نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کا ارادہ نہیں، بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کردیں گے۔

اپنے انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کافی عرصے تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھےگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، ہم پیٹرول اور ڈیزل نقصان میں بیچ رہےہیں، ہوسکتا ہے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس یا لیوی لگائیں، اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گرتی ہے تو زیادہ تیزی سے پٹرولیم لیوی لگائیں گے۔

بجلی کے نرخوں کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم ایک یونٹ بجلی 30 سے 32 روپے کا بنا رہے ہیں، یہ کیسا نظام ہے ، یہ ملک کو لے ڈوبے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، مشکل فیصلے نہ کیے تو سری لنکا کاحال دیکھ لیں، ہمیں وہ شرح نمو نہیں چاہیے جس میں کرنٹ اکاؤنٹ ختم ہوجائے، ہم پائیدار معاشی ترقی کی طرف جانا چاہتےہیں، آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کم ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام سے نکلے تو بےیارومددگار ہوجائیں گے۔ شرح سود بڑھنے سےمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا، اسٹیٹ بینک کو اپنا کام کرنے دوں گا اور میں اپناکام کروں گا۔

پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم گندم بیرون ملک برآمد کرتے تھے لیکن اب درآمد کرنی پڑرہی ہے، اس سال بھی 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/h4M89wH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH