دمشق میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ آج روانہ ہوگا۔
جمعہ کو دمشق ايئرپورٹ پراسرائیلی بمباری کے بعد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستانی مسافر وہاں پھنس گئے تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شام میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری واپس لانے کی ہداییت کی تھی۔
شام میں پاکستان کے سفیر نے حکومت پاکستان کو خط لکھ کر طیارہ بھیجنے کی درکواست کی تھی، وزیر ہوابازی کی ہدایت پر 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا، حلف سے پی آئی اے کا طیارہ پاکستانيوں کو واپس لے آئے گا۔
وزارت ہوابازی کے مطابق تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر واپس پہنچنا شروع ہو جائیں گے، پی آئی اے ایسے مواقع پر خدمات پيش کرتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tWp8djD
No comments:
Post a Comment