اسرائیلی فوج نے ایک اور نہتی فلسطینی لڑکی کو قتل کردیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی غرب اردن کے العروب مہاجر کیمپ میں ایک نہتی فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو فلسطینی لڑکی پر براہ راست فائرنگ کی، گولی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی شناخت غفران ہارون حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی خیراتی ادارے کی ایک ایمبولینس میں زخمی دوشیرہ کو الخلیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخمیوں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔

شہید فلسطینی لڑکی غفران ہارون الخلیل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل تھیں، 2014ء میں گریجویشن کے بعد سے وہ مختلف مقامی ریڈیو اسٹیشنز سے وابستہ رہیں۔

غفران کو اس سال کے آغاز میں اسرائیلی فوج نے گرفتار بھی کیا تھا، انہیں اپریل کے آغاز میں صہیونی قید سے نجات ملی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Pm2dZVQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Why the World Cup half-time show may be a taste of things to come

The 2026 World Cup's spectacle is creating debate about the place of music in sport - and how it could infiltrate other tournaments. f...