سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین میں سے 5 پاکستانی انتقال کرگئے۔

حج مشن کے مطابق طبعی موت کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ وفات پانے والے افراد کی ان کے ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں کا تعلق لاہور، سوات، کراچی اور جنوبی وزیرستان سے تھا۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے دو لاکھ 99 ہزار 911 عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔

سعودی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان سے چھ ہزار 954 عازمین مدینہ میں پہنچ چکے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی عازمین کی ہے جن کی تعداد 12 ہزار 901 ہے، ان کے بعد 10 ہزار 216 نائجیرین عازمین، آٹھ ہزار 350 بھارتی عازمین اور چھ ہزار 494 ایرانی عازمین شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2LtgYxJ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH