پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے فی لیٹر تک اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا، ڈیزل 59 روپے اور پیٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 59 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، تقریباً 18 روز میں ڈیزل پر 129 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاچکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، پہلے بھی مشکل فیصلے کئے اب بھی کریں گے، اپنے بھائیوں اور بہنوں نے معذرت چاہتے ہیں، پاکستان کو دیوالیہ کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ 24 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر پیڑول 233 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل 9 روپے اضافے کے بعد 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 29 روپے فی لیٹر اضافے سے 211 روپے 43 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے، 6 جولائی سے 31 جولائی تک رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 27 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل پر 30، 30 روپے فی لیٹر جبکہ 3 جون کو بھی 30، 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 30 سال سے کاروبار اور سیاست کررہا ہوں، ملک کی حالت میں اتنا بگاڑ کبھی نہیں دیکھا، اس بگاڑ میں عمران خان اور ان کی ٹیم کی نااہلی کا بڑا ہاتھ ہے، کرونا کے بعد دنیا میں کہیں مہنگائی نہیں تھی، ہمارے ملک میں تھی، عمران خان کے معاہدوں کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی عالمی قیمتیں 120 ڈالر پر ہیں، پیٹرول کے ہر لیٹر پر ہم 24 روپے 3 پیسے کا نقصان کررہے ہیں، عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمت کم کی، مئی میں پیٹرول کی مد میں 120 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے تھے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے 64 روپے فی لیٹر مزید ٹیکس لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم پر الزام لگایا کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کو پھنسانے کیلئے چالیں چلیں، ان کی چالوں نے ملک کو مشکل میں ڈال دیا، غریبوں پر کم سے کم ٹیکس لگانے کی کوشش کی، امیروں پر ٹیکس لگوائے ہیں، مزید بھی لگائیں گے، سستا ڈیزل، سستا پیٹرولیم اسکیم کے تحت لاکھوں غریبوں کو 2، 2 ہزار روپے فی خاندان فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کو اب اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اس سے قبل سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا تھا کہ روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3lKJSnI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...