کراچی: منگھوپیر میں 4سالہ بچی کے سامنے ماں کو قتل کردیا گیا

کراچی ميں 4 سالہ بچی کے سامنے ماں کو قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان نے خاتون کو سر ميں گولی مار کر موت کی نيند سلا ديا۔ معصوم بچی رات بھر ويران مقام پر ماں کی لاش کے نيچے دبی روتی رہی۔ پوليس نے اس اندوہناک واقعے کی تحقيقات شروع کرديں۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر ونگی گوٹھ ميں 4 سالہ بچی کے سامنے ماں کو قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان نے خاتون کے سر میں گولی ماری، خاتون کی لاش کو صبح ويران علاقے ميں چرواہے نے ديکھا، جس نے بچی کی رونے کی آواز سن کر علاقہ مکينوں کو آگاہ کیا۔

ريسکيو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی عمر تقريباً چار سال ہے اور وہ خاتون کی لاش کے نيچے دبی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، تاحال اس کی شناخت نہيں ہوسکی، جبکہ کمسن بچی کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پوليس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول قبضے ميں ليکر تحقيقات شروع کردی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MQUfpKV

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH