کراچی: ضلع جنوبی میں 15 عمارتوں کی غیرقانونی تعمیرات رکوادی گئیں

ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاری، سول لائنز، گارڈن، صدر اور آرام باغ میں 15 عمارتوں پر غیر قانونی تعمیرات رکوادیں، عمارتیں سیل کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انتظامیہ نے کارروائیاں کیں اور لیاری، سول لائنز، گارڈن، صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں 15 غیرقانونی عمارتوں پر کنسٹرکشن کا کام رکوا کر عمارتیں سیل کردی گئیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات کی روشنی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے ملکر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اسسٹنٹ کمشنر جنوبی کو ہدایت کی ہے کہ تمام تعمیراتی مقامات کا دورہ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیرات کیلئے این او سیز اور پیپرز مکمل ہوں۔

عبدالستار عیسانی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی ہے کہ وہ غیر قانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن کو جاری رکھیں اور ضلع جنوبی میں کسی بھی عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کو بند کروا کر اسے سیل کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی کاموں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/X1m5eJv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH