نوازشریف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے ایک شہری محمود اختر نقوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے لندن سے وطن واپس لانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف، حسن، حسین اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے، جن کو سزا ہوچکی وہ اپنی سزا پوری کریں جن کیخلاف کرمنل کیسز ہیں وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر نواز شریف، دونوں بیٹوں اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ درخواست عوامی مفاد سے زیادہ پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش لگتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہونا چاہئے۔



from SAMAA https://ift.tt/IC8Zlt2

No comments:

Post a Comment

Main Post

Illegal trade booms in South Africa's 'super-strange looking' plants

A biodiversity hotspot has become the stomping ground of poachers. from BBC News https://ift.tt/TSgOfGk