عمران خان کی ویڈیو پر مشی خان کی ریحام خان پر تنقید


اداکارہ مشی خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنے نشانے پر رکھ لیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ عوام سے مخاطب ہونے سے چند منٹ قبل اپنے بال بنا رہے تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان بال بناتے وقت پوچھ رہے ہیں کہ اب ٹھیک ہے۔

ریحام خان نے اس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ ۔

ریحام خان کے اس تبصرے پر اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ اور تم کو ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ تو فکر نہیں اور ذکر نہیں ۔

مشی خان نے یہیں پر بس نہ کی بلکہ ریحام خان کی مزید ٹوئٹس پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان کے حامیوں کو سمجھنا چاہئے کہ جیسے گدھے پر لکیریں لگانے سے وہ زیبرا نہیں بن سکتا ویسے ہی نااہل سلیکٹڈ کبھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، یہ صرف انتشار پھیلا سکتا ہے۔

اس ٹوئٹ پر مشی خان نے کہا کہ صبح جاگنے کے بعد سے عمران خان کا پیچھا کرنے کیلئے علاوہ آپ کی خصوصیت کیا ہے ؟ صبح عمران خان ، شام عمران خان صحت کا پیغام عمران خان ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ریحام خان نے خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر شوبز شخصیات کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/xSw8Qir

No comments:

Post a Comment

Main Post

Pope Francis remains 'critical' and has kidney problem, Vatican says

The pontiff "continues to be alert and well oriented" and has not had any further respiratory crises, the Vatican said. from BBC...