نیلم منیر نے اپنی منگنی سےمتعلق خبروں کی حقیقت بتادی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دے دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں اداکارہ نیلم منیر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم فلم کی پروموشن کے دوران ایک شو میں میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ چلیں نیلم منیر کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں جس پر یاسر نواز نے اداکارہ کے لیے عمران عباس کا نام دیا۔

نیلم منیر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا بلکہ کہا تھا کہ عمران عباس قبول ہوں گے، یہ نام ٹھیک ہے، عمران عباس اچھے انسان ہیں اور مجھے پسند بھی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/RzNla8M

No comments:

Post a Comment

Main Post

Watch: Backlash against Musk's Grok AI explained

Technology editor Zoe Kleinman explains the row over changes made by X to it's Grok AI image edits, after the UK government called it ...