تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کے کیس میں فیصلے کے بعد اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی خالی ہونیوالی 25 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

مزید جانیے: منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

الیکشن شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب پی پی 7راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد پی پی 125 اور 127 جھنگ پر پہوگا جبکہ پی پی 140 شیخوپورہ، لاہور کے حلقوں میں پی پی 158، پی پی 167، 168 اور 170 میں بھی ووٹنگ ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی 272 ، 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 اور 288 لیہ میں بھی 17 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پچیس منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا

واضح رہے کہ ان اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں پارٹی پالیسی کے خلاف جاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9jhnUzv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...