پی ٹی آئی کارکنان کو ریڈزون سے نکالنے کیلئے آپریشن کی تیاری

اسلام آباد ریڈ زون میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کو نکالنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے شہر کے انٹری پوائنٹس پرتعينات نفری کو ریڈزون ایریا میں واپس بلالی جبکہ ریڈزون کے اندر رینجرز تعینات کردی گئی اور بیک اپ پررکھی گئی فورس کو بھی بلالیا گیا۔

حکام نے بھارہ کہو، ترنول، سہالہ سے نفری ریڈزون منگوالی گئیں جس میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی اور وفاقی پولیس شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون کے علاوہ دیگر مقامات پر افسران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ قوت کا استعمال نہ کریں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے مظاہرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور پولیس پر پتھراو اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0JcHCvR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...