راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد ميں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی الحال پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے تاہم پمپس پر سپلائی ممکن نہیں ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے داخلی راستے بند کردیے ہیں اگر راستے نہ کھلے تو کل سے سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں کی اہم سڑکیں بند کردیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ شہر کے کئی داخلی راستے بند کئے جارہے ہیں۔
اسلام انتظامیہ نے فیض آباد، ایوب چوک، ایکسپریس وے، نادرا چوک اور سرینا چوک کو کنٹینر لگاکر بند کردیا جبکہ ریڈ زون داخلے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ بحال ہے، دیگر داخلی راستے بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/CiLhrAS
No comments:
Post a Comment